سکولوں کے غیر معمولی اوقات کار 31 جنوری تک برقرار رہیں گے

Girls schools, Punjab cold wave, Schools timings, City42, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب حکومت نے سکولوں کے موجودہ اوقات کار میں اکتیس جنوری تک توسیع کردی۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب احسن وحید کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
 نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولز کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ اوقات کار کو اکتیس جنوری تک برقرار رکھا جائے۔ موجودہ اوقات کار پر عملدرآمد جاری رکھنے کی وجہ سردی کی شدت  بتائی گئی ہے۔  پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سردی کے سبب آج کل سکول صبح ساڑھے نو بجے کھلتے ہیں اور چھٹی ڈھائی بجے دوپہر ہوتی ہے۔ مشرقی پنجاب میں بھی سردی کی غیر معمولی لہر کے سبب سکولوں کو اوقات کار بدلے گئے ہیں۔ وہاں سکول صبح دس بجے کھل رہے ہیں اور چھٹی سہ پہر تین بجے کی جا رہی ہے۔