ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کرلی

شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹر شعیب ملک اور اداکار ثنا جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

 دولہا بنے شعیب ملک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دلہن ثنا جاوید سے شادی کی تصاویر جاری کر دیں۔شعیب ملک نے پوسٹ کے کیپشن میں ’الحمد اللہ‘ کیساتھ قرآنی آیت ’اور ہم نے تمھیں جوڑا جوڑا پیدا کیا‘ لکھا۔ اداکارہ  ثنا جاوید نے بھی شادی کی تصاویر اپنےانسٹاگرام  پر  شیئر   کردیں۔

شعیب ملک کی یہ تیسری جبکہ ثنا جاوید کی دوسری شادی ہے۔ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک کی پہلی شادی عائشہ صدیقی سے اور دوسری شادی ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی۔

 شعیب ملک ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے  12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی شادی کی روایتی تقریب حیدرآباد، انڈیا میں ہوئی تھی جسے پاکستان اور بھارت مین  ثانیہ مرزا کی غیر معمولی مقبولیت کے سبب بہت شہرت ملی تھی۔ میڈیا نے اس شادی کو پاکستان اور بھارت کو جوڑنے والا ایک رشتہ بھی قرار دیا تھا اور اسے دو ستاروں کا ملن قرار دیا تھا۔ حیدر آباد انڈیا میں شادی کے بعد پاکستان کے سیالکوٹ میں ولیمہ کی تقریب ہوئی تھی۔ اس  جوڑے نے 2018 میں اپنے بیٹے اذہان کا استقبال کیا تھا۔

 گزشتہ کچھ عرصہ سے دونوں میں علیحدگی کی افواہ سامنے آئی تھی لیکن دونوں نے  افواہ کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا تھا۔ اب یہ بات کنفرم ہو چکی ہے کہ شعیب  ملک کی شادی کے رشتہ میں ہونے کے باوجود دوسری عورتوں سے تعلق رکھنے کی عدات کے سبب ثانیہ مرزا نے ان سے خلع حاصل کی۔

شعیب ملک کی نئی بیوی ثنا جاوید سال 2020 میں عمیر جیسوال سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، گزشتہ برس ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز  ڈیلیٹ کر دیں جن میں دونوں ساتھ ساتھ دکھائی دیتے تھے۔