اسلم خان: بھکر جھنگ روڈ پر مسافر وین اور ڈالے میں خوفناک تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ بھکر جھنگ روڈ پر جہان خان کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین اور ڈالہ میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا ہے۔
رسیکیو ذرایع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔