ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Weather
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ  آنے والے دنوں میں بھی بیشتر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی دیکھی جاۓ گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج شہر کا موسم خوشگوار رہا ہے، ٹھنڈی ہواؤں نے شہر کی طرف رُخ کر لیا ہے، اس وقت شہر میں ہوا 8 کلو میٹر پر گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج درجہ حرارت 6 ڈگری سے 14 ڈگری رکارڈ کیا گیا، جبکہ اس وقت شہر میں درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

آئندہ موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شہر کا مطلع صاف رہے گا، آنے والے دنوں میں بھی بیشتر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی دیکھی جاۓ گی، کیونکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر