ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

Important news for Pakistanis living abroad from Government
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سرمایہ کاری کرنے پر منافع کی شرح بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سرمایہ کاری کرنے پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی، اس حوالے سے حکومت نے ڈالر میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے پر شرح منافع میں 1.50 فیصد تک  اضافہ کردیا۔ 

معاشی ماہر محمد سہیل کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں انٹرسٹ ریٹ بڑھنے کے بعد اس کی اشد ضرورت تھی،شرح منافع بڑھنے سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ڈالر میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔  

 محمد سہیل نے کہا کہ تین ماہ پر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر سرمایہ کاری کرنے ہر شرح منافع 1.50فیصد بڑھ کر 7 فیصد،  چھ ماہ پر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر سرمایہ کاری کرنے ہر شرح منافع 1.20فیصد بڑھ کر 7.20 فیصد کردیا گیا۔

 ایک سال  پر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر سرمایہ کاری کرنے ہر شرح منافع 1فیصد بڑھ کر 7.50فیصد،تین سال پر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر سرمایہ کاری کرنے ہر شرح منافع 1.25فیصد بڑھ کر 8 فیصد جبکہ5سال پر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر سرمایہ کاری کرنے ہر شرح منافع 1فیصد بڑھ کر 8 فیصد کردیا گیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر