(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کیلئے ایل سیز بند کردی گئیں،ایل سی نہ کھلنے کےباعث پی ایس او کاپیٹرول کا کارگو منسوخ ہوگیا۔
ایم ڈی پی ایس او سید محمد طحہ کے مطابق ملک میں پیٹرول کا سٹاک انتہائی کم رہ گیا ہے،صورتحال پیٹرول فراہمی بند ہونے کا باعث بن سکتی ہے،بینکس پی ایس اوپیٹرول،ڈیزل اور لیبریکنٹس کی 5ایل سی نہیں کھول رہے۔
@24newshdofficial #24news #petrol #foryou ♬ original sound - 24newshdofficial
ان کا کہنا تھا کہ پارکو اور پی آرایل ریفائنری کے 16لاکھ بیرل خام تیل کے تین کارگو ایل سی نہ کھلنے کے باعث لٹک گئے،مجموعی طور پر پیٹرول کی 21،خام تیل 2،ڈیزل اور لبریکٹنس کی چار ایل سی لٹک گئیں۔