ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزارش ہے کہ کوئی پی ایس ایل کی فری ٹکٹ نہ مانگے، نجم سیٹھی

گزارش ہے کہ کوئی پی ایس ایل کی فری ٹکٹ نہ مانگے، نجم سیٹھی
کیپشن: Najam Sethi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے  دوستوں اور ارباب اختیار سے پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگنے کی درخواست کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے تمام دوستوں اور ارباب اختیار سے درخواست کی کہ  پی ایس ایل کا آغاز اگلے ماہ ہو رہا ہے، پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگیں، قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے خبردار کیا ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی کھلاڑی، کوچ وغیرہ کی سلیکشن  اور  کسی غیر مستحق کو نوکری دینے کے لیے بھی سفارش نہ کریں۔ 

انہوں نے مزید لکھا پی سی بی کا ٹاپ پروفیشنل اداروں سے مقابلہ ہے  ،پی سی بی غیر مؤثر ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ  پی ایس ایل 8  کا آغاز  13فروری سے ہوگا اور فائنل 19 مارچ کو ہوگا، ٹورنامنٹ کے میچز 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے جن میں لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer