پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان پارلیمنٹ کے استعفے منظور کرلئے گئے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔ اس سے قبل 17 دسمبر کو بھی پی ٹی آئی کے 34 ارکان پارلیمنٹ کے استعفے منظور کئے گئے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے جن اراکان کے استعفے منظور کئے ہیں ان میں ملیکہ بخاری، عندلیب عباس، خسرو بختیار، فخر امام امجد علی خان، کرامت کھوکھر، مجاہد علی، عثمان ترکئی، جنید اکبر، شیر اکبر، عامر کیانی اور مجاہد علی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے اب تک مجموعی طور پر 80 ارکان کے استعفے منظور کئے جاچکے ہیں۔استعفے منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مستعفی ارکان کی فہرست الیکشن کمیشن کوبھجوائی تھی۔