(حسن علی) مرغی کی اُڑان تھم گئی، گوشت 15 روپے کلو سستا ہوگیا, شہریوں نے برائلر کی قیمت میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر قرار دیدی.
شہر میں برائلر کی رسد میں معمولی بہتری کے باعث قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، زندہ مرغی 10 روپے سستی ہونے کے بعد 341 روپے کلو ہوگئی جبکہ مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہونے کے بعد 512 روپے کلو میں ہوگیا، فارمی انڈوں کا ریٹ 289 روپے درجن کی سطح پر برقرار رہے۔
@24newshdofficial #24news #foryou ♬ original sound - 24newshdofficial
شہریوں کا کہنا ہے کہ جب برائلر کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے تو ہوشربا اضافہ کیا جاتا ہے لیکن جب کمی کی جاتی ہے تو بہت معمولی کمی کی جاتی ہے، مٹن اور بیف کے بعد مرغی کا گوشت بھی پہنچ سے دور ہوگیا ہے حکومت مہنگائی میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرے۔