مزید بارشیں اور برفباری کب ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

مزید بارشیں اور برفباری کب ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہنے کاامکان ہے۔ شہر بھر میں بادلوں کا بسیرا,بادل برسنے کے 80فیصد امکانات موجود ہیں۔

 شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 194 ریکارڈ  کیا گیا ہے۔ محکمہ محولیات کے مطابق ٹائون ہال, لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس130ریکارڈ کیا گیا،ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس80،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا ائیر کوالٹی انڈیکس 199ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیش گوئی کا الرٹ کاجاری کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ایک اور بارشیں برسانے والا سسٹم پنجاب کا رخ کرے گا ۔یہ سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے  بارشیں برسائے گا۔شمالی علاقہ جات میں برف باری کے امکانات ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر