شاہدسپرا: لیسکو نے چار ماہ سے التواء کا شکار گھریلو صارفین کے کنکشن لگانے کی منظوری دیدی، کمپنی کے تمام سٹورز اور دفاتر کو چھیالیس ہزار سنگل فیز میٹرز اور چار لاکھ میٹر کیبل جاری کر دی گئی۔
لیسکو کے گھریلو صارفین کے لئے خوشخبری سامنے آئی ہے، کیونکہ لیسکو نے نئے کنکشنز کے لئے گھریلو صارفین کو مزید چھیالیس ہزار سنگل فیز میٹر جاری کر دیئے ہیں، سنگل فیز میٹرز کی تنصیب کے لئے چار لاکھ میٹرز کیبل بھی جاری کر دی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر تک زیرالتواء گھریلو صارفین کے کنکشن لگانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، واضح رہے کہ کمپنی میں ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں جمع ڈیمانڈ نوٹسز کے کنکشن التواء کا شکار ہیں تاہم چھیالیس ہزار سنگل فیز میٹرز دسمبر تک کے تمام کنکشن لگانے کے لئے منظور کئے گئے، اسی طرح تمام میٹرز ڈیمانڈ کے مطابق سرکلز میں تقسیم کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی، سرکلز سے ڈویژن اور پھر سب ڈویژنز کو سنگل فیز میٹرز جاری ہوں گے ،صارفین جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز پر متعلقہ سب ڈویژن سے کنکشن لے سکتے ہیں،اس سے قبل کمپنی نے چھتیس ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کئے تھے