ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور سے ملتان  موٹروے ایم تھری ، موٹروےایم ون  اور سوات موٹروے دھند میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس  کے مطابق لاہور سے ملتان  موٹروے ایم تھری ، موٹروےایم ون  اور سوات موٹروے دھند میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔  موٹروے ایم تھری دھند، حدنگاہ میں کمی کے باعث 4گھنے سےزائد بندرہی،  لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا ,موٹرو ے ایم 2 کو حد نگاہ بہتری کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے،ایم ٹو موٹر وے کو ٹریفک کے لیے دس گھنٹے بند رکھنے کے بعد کھول گیا ۔
ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا تھاکہ  شہریوں سے  گزارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں  میں فوگ لائٹس  کا استعمال ، گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں،  انہوں نے کہاکہ  سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے۔