ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

12 سال پہلے مرنے والے افراد کو فائزر کی پہلی ڈوز لگادی گئی

Pfizer Vaccine
کیپشن: Pfizer Vaccine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خوشاب میں محکمہ ہیلتھ نے12 سال پہلے مرنے والے افراد کو فائزر کی پہلی ڈوز لگادی جبکہ دوسری ڈوز لگانے کا میسج بھی کردیا۔خوشاب محکمہ ہیلتھ نے بہترین پرفارمنس دیکھانے کی خاطر مردہ افراد کو بھی ویکسینیشن لسٹ میں شامل کردیا ہے ۔

 محکمہ ہیلتھ کا انوکھا کارنامہ،  اعلی حکام کو بہترین پرفارمنس دیکھانے کے چکر میں 8سال پہلے مرنے والے افراد کو بھی کورونا ویکسین میں شامل کردیا۔سی او ہیلتھ کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں نے ووٹر لسٹوں پر جاری شناختی کارڈز کورونا میں ڈال کر رپورٹ بنا دی ۔ محلہ علی پورہ کے 3 افراد جو کہ مر چکے ہیں انہیں پہلی ڈوز کے بعد دوسری ڈوز کے بارے میسج کرتے رہے۔
جاری کردہ نمبر1166 میں فوت شدہ افراد کو فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے ۔ نور محمد سکنہ محلہ پورہ کو فوت ہوئے 12 سال شاہ محمد کو 7 سال،محمد سلیم کو 6 سال گزر چکے ہیں، نورمحمد،شاہ محمد،محمد سلیم ودیگر افراد کو فوت ہوئےتقریبا8 سال گزر چکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer