ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمن آباد کالج سے اغوا کی گئی لڑکی کامونکی سے بازیاب

سمن آباد کالج سے اغوا کی گئی لڑکی کامونکی سے بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : سمن آباد کالج سے22 سالہ طالبہ نمرہ کے مبینہ اغواء کا معاملہ،پولیس نے4 روز بعد کامونکی سے مغوی کو بازیاب کروالیا جبکہ  اغواء کار لڑکی کا کزن نکلا۔
چار روز قبل سیکنڈایئر کی طالبہ نمرہ کو سمن آباد کالج سے اغواء کیا گیا تھا، پولیس نے مغویہ نمرہ کو کامونکی سے بازیاب کروایا۔ پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے نمرہ کو ماموں زاد کزن محسن کے قبضہ سے بازیاب کروایا گیا۔ ملزم محسن کو گرفتارکرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ لڑکی کی بازیابی کیلئے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ نے مشترکہ کارروائی کی۔