شہرمیں بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی

شہرمیں بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 191 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچواں نمبر پر موجود ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں شہر کامطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے کاامکان ،  شہرکاکم سے کم درجہ حرارت7 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 16 سینٹی گریڈ  تک جانے کاامکان ، شہر میں5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد رہنے کاامکان ۔

 کوٹ لکھپت  کےعلاقے میں ایئرکوالٹی انڈیکس 307، فدا حسین ہاؤس میں  297، ایچی سن کالج میں  373، ماڈل ٹاؤن میں  276، یو ایس قونصلیٹ میں  304، ڈی ایچ اے فیز8 کے اطراف میں  239، لاہور امریکن سکول میں  248، ایف سی کالج میں  242 اور فن جا ہاؤس کے اطراف یہ شرح 269 ریکارڈ کی گئی۔