ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کو اضافی ذمہ داریاں دینے کا امکان

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کو اضافی ذمہ داریاں دینے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز ڈاکٹر مراد راس کو وفاقی سطح پر اضافی ذمہ داریاں دینے کا امکان۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز ڈاکٹر مراد راس کو وفاقی سطح پر اضافی ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جارہا ہے، اضافی ذمہ داریوں میں وہ تعلیمی اداروں میں  کورونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ڈائریکٹ رپورٹ کریں گے اور مشورہ جات میں ان کے خصوصی ایڈوائزر بھی ہوں گے۔

زرائع کے مطابق ذمہ داریوں میں صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کو پنجاب کی سطح پر تعلیمی اداروں میں  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بہترین پالیسیا‎ بنانے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کے کروانے کی وجہ سے دی جارہی ہیں۔

 یاد رہے کہ ڈاکٹر مراد راس ولد راس محمود 6 جون 1969 کو گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے ایچی سن کالج لاہور سے اپنی سیکنڈری تعلیم حاصل کی اور بعد میں1993 میں  امریکہ سے بی بی اے (فنانس )میں گریجوایشن کی،  اور  2010 میں امریکن ہیریٹیج یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا (یوایس اے ) سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر مراد راس 2018 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری دفعہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer