ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کےامتحانات،خواجہ سرائوں کی درخواست پر سماعت

پی پی ایس سی کےامتحانات،خواجہ سرائوں کی درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس : پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواجہ سرائوں کیلئے کوٹہ مختص نہ ہونے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت، لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں لیکچرر کے ٹیسٹ کے حوالے سے حکم امتناع جاری کر تے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے 3 فروری کو جواب طلب کرلیا.

تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواجہ سرائوں کےلئے کوٹہ مختص نہ ہونے کیخلاف خواجہ سرا خواجہ فیاض اللہ نے درخواست دائر کی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے سماعت کی۔ درخواست گزار خواجہ سرا نے موقف پیش کیا کہ اُردو لیکچرر کی پوسٹ کے لئے درخواست جمع کروائی تھی۔ لیکچرر کی پوسٹ کے لئے میری بطور خواجہ سرا درخواست کو مسترد کردیا گیا۔ جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ہائر ایجوکیشن کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ لیکچرر کے لئے صرف مرد اور خواتین درخواست جمع کروا سکتے ہیں، پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خواجہ سراؤں کی بطور لیکچرر سیٹ کے حوالے سے کوئی گنجائش نہیں دی گئی ہے۔

درخواست گزار نے اپیل کی کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی یہ پالیسی امتیازی سلوک ہے۔یہ پالیسی خواجہ سراؤں کے بنیادی حقوق کو سلب کررہی ہے۔ عدالت عالیہ سےاستدعا ہے کہ بطور پاکستانی شہری ہمیں بھی مقابلہ کے امتحان کا اہل قرار دیا جائے۔ عدالت پنجاب پبلک سروس کمیشن کی پالیسی کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے پنجاب بھر میں لیکچرر کے ٹیسٹ کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے 3 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer