لاہور میں 8 افراد جان کی بازی ہارگئے

لاہور میں 8 افراد جان کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ملک میں کورونا مزید 48 زندگیاں نگل گیا۔اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار 103ہوگئی۔ لاہور میں 8 افراد جان کی بازی ہارگئے،شہر میں ہونیوالی اموات کی تعداد1781 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 48 زندگیاں نگل گیا،ایک روز میں 1ہزار772نئے کیسزرپورٹ ہوئے،مجموعی تعداد 5لاکھ 24ہزار783ہوگئی۔ اس وقت 318 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔دوسری جانب 4 لاکھ 78ہزار 517 افراد کرونا کو مات دے چکے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز 39 ہزار 604ٹیسٹ کیے گئے۔1ہزار772افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 5لاکھ 24ہزار783ہوگئی۔ابتک 4 لاکھ 78ہزار 517 افراد موذی مرض کو شکست دے چکے ہیں۔

ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 35 ہزار 163 ہے۔سب سے زیادہ ایکٹو کیسز سندھ میں 18 ہزار 377 ہیں۔ پنجاب میں 10 ہزار988، اور خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 476 فعال کیسز ہیں۔مختلف ہسپتالوں میں 2 ہزار 872 افراد زیرعلاج جبکہ 318مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سب سے زیادہ مریض ملتان میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

گزشتہ روز کورونا سےسندھ میں 17 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 16خیبرپختونخوا 8 ،اسلام آباد 3 ،کشمیر2، جبکہ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جان سے گئے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں جاں بحق 48میں سے 44 افراد اسپتال اور 4 گھروں میں ابدی نیند سوگئے۔

صوبائی دارالحکومت میں مہلک وبائی مرض نے مزید 8 افراد کی جان لے لی،شہر میں کورونا وائرس میں مبتلاہو نےوالے 323 نئے مریض آئے، لاہور میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد75 ہزار664 ہو گئی جبکہ  اموات کی تعداد1781 ہو چکی ہیں۔

ایک جانب جہاں کورونا کی دوسری لہر خطرناک صورتحال کرنے لگی ہے تو دوسری جانب لاہور کی مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ،مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا پھیلاو کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جبکہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer