ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریپ کیس کے ڈر سے سپاہی نے گرل فرینڈ سے شادی کرلی

ریپ کیس کے ڈر سے سپاہی نے گرل فرینڈ سے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ریپ کیس کے ڈر سے سپاہی نے گرل فرینڈ سے شادی کرلی ۔

یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آئیا ۔جہاں سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی) کے فوری انصاف قائم کیا ۔ ایس ایس پی نے  ایک سپاہی کی اپنے دفتر میں ہی اس کی گرل فرینڈ سے شادی کرادی ۔

 
بھارتی میڈیا کے مطابق بلند شہر میں گورو نامی سپاہی کا کاجل کے ساتھ گزشتہ تین سال سے معاشقہ تھا لیکن پولیس میں نوکری لگنے کے بعد وہ کاجل سے پیچھا چھڑانے لگا اور اس کے فون اٹھانے بند کردیے۔اپنے محبوب کی بیوفائی سے تنگ محبوبہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ کے پاس پہنچ گئی اور ساری کہانی سنائی۔ ایس ایس پی نے فوری طور پر سپاہی کو طلب کیا اور اسے وارننگ دی کہ اگر لڑکی سے شادی نہ کی تو ریپ کیس میں جیل کاٹنا پڑے گی۔ یہ سنتے ہی سپاہی شادی کیلئے راضی ہوگیا۔
 
ایس ایس پی نے سپاہی اور کاجل کی اپنے سامنے شادی کرائی اور کورٹ میرج کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے انہیں وکیل کے حوالے کردیا۔

یاد رہے  سعودی عرب میں دکھایاگیا ،ایک شخص نے پہلی بیوی کے نام پر قرض لے کر دوسری شادی کرلی ۔سعودی عرب میں پہلی بیوی کے نام پر قرضہ لیکر دوسری شادی کرنے والے شخص کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے جس میں اس کا موقف تھا کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا اور اس کے نام پر بینک سے قرضہ لے کر دوسری شادی رچالی۔شوہر نے لوگوں کا ادھار ادا کرنے کے لیے میرے نام پر بینک سے ایک لاکھ 20 ہزار ریال قرض لیا، لیکن بعد میں پتا چلا کہ اس نے اس رقم سے دوسری شادی کرلی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer