ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹروں کے تقررو تبادلے

ڈاکٹروں کے تقررو تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے 13انتظامی ڈاکٹروں کے تقررو تبادلے کر دیئے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے 13انتظامی ڈاکٹروں کے تقررو تبادلے کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر کامران پرویز میر کو ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر آئی آر ایم این سی ایچ گوجرانوالہ مقرر کیا ہے جبکہ ڈاکٹر صوفیہ بلال کو تبدیل کر کے ڈی ایچ او گوجرانوالہ تعینات کر دیا ۔ڈاکٹر مبشر لطیف احمد کو ڈی ایچ او قصور، ڈاکٹر طارق محمو د کو ڈ ی ایچ او بہاولپور، ڈاکٹر محمد نبیل سلیم کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں
ڈاکٹر سعید بن سعید کو ڈی ایچ او ساہیوال ، ڈاکٹر شہزاد خلیل کو ڈی ایچ او چینوٹ ، ڈاکٹر کامران واجد کو ڈی ایچ او ننکانہ صاحب ،ڈاکٹر محمد ساجد اختر کو ڈی ایچ او رحیم یار خان ، ڈاکٹر محمد الیاس کو ڈی ایچ او منڈی بہا ءالدین اور ڈاکٹر محمد سلیم لغاری کو ڈی ایچ او ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ضیاءالحسن کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے عہدے سے ہٹا دیا محکمہ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا  جبکہ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ  تعینات کر دیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer