ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹی کے غیرفعال کیمروں کی تعداد ساڑھے چارہزار سے تجاوز کرگئی

سیف سٹی کے غیرفعال کیمروں کی تعداد ساڑھے چارہزار سے تجاوز کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)سیف سٹی کے کیمرے غیرفعال کیمروں کی تعداد ساڑھے چارہزار سےبڑھ گئی،آئی جی پنجاب کے حکم پر پاک بنگلہ دیش میچزکے انعقادکی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے روٹس ، ہوٹل اور سٹیڈیم کےگردونواح کے تمام کیمرے فوری طورپربحال کرنے کےلیے ٹیموں نے کام شروع کردیا۔
متعلقہ کمپنی کو بروقت فنڈزکی ادائیگی نہ ہونے پرکام کرنے کے انکارکی وجہ سے سیف سٹی کےکیمرےمزیدخراب ہوکرساڑھے چارہزارسے تجاوزکرگئی ہے جس کی وجہ کیسزمیں فوٹیج ملنی کی ریشو بہت کم ہوگئی ہے جبکہ سیکیورٹی خدشات بھی بڑھتے جارہے ہیں جبکہ چند روز بعد  کرکٹ کی اہم سریزاورپی ایس ایل کا انعقاد ہوناہے جس کےلیے آئی سی سی کی سیکیورٹی ماہرین نےبھی دورہ کرنا ہے ان تمام پہلوؤں کو مدنظررکھ کرآئی پنجاب شعیب دستگیرکےحکم پرمیچز کی سکیورٹی کیلئےکیمروں کوفعال کرنےکاکام شروع کردیاگیاہے۔
آئندہ  ایک سے دوروزمیں ایئرپورٹ سےہوٹل اورہوٹل سےسٹیڈیم تک کیمروں کوفعال کیاجائےگا،  چیف اپریٹنگ افسر اکبرناصرکے مطابق قصورسیف سٹی اتھارتی کوکنٹرول کرنیوالے50ملازمین 3شفٹوں میں کام کررہےہیں۔ایک سے2 روزمیں کیمروں کامرمتی کام مکمل کرلیاجائےگا تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور میچزکی سیکیورٹی کیمروں کی مانیٹرنگ یقینی بنائے جا سکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer