ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فائیو ، ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی

پی ایس ایل فائیو ، ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل فائیو کےمیچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، شائقین کرکٹ کس طرح گھربیٹھے بغیر کسی مشکل کے میچز ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔

ملک میں بین الاقوامی کرکٹ پوری آب وتاب سے بحال ہوگئی ہے ، کرکٹ کے متوالے اپنے من پسند سٹارزکو اپنی آنکھوں کے سامنے کھیلتا دیکھنے کو بے تاب ہیں، آپ اپنا ٹکٹ بک کروانے کے لئے www.yayvo.com پر کلک کریں، آپ کے سامنے پاک بنگلہ دیش سیریز اور پی ایس ایل کے آپشنز آجائیں گے۔
آپ جس میچ کا ٹکٹ خریدنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں، جس کے بعد اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز آپ کی اسکرین پر نمایاں ہوجائیں گے اپنی مرضی کے سٹینڈ کا انتخاب کرنے بعد اپنی مطلوبہ ٹکٹوں کی تعداد لکھیں، اس کے بعد اپنا پورا نام اور قومی شناختی کارڈ نمبر دیں، اس کے بعد اپنی فراہم کردہ معلومات کو کنفرم کریں۔
آپ کا ٹکٹ کنفرم ہونے پر آپ کو میسج موصول ہوجائے گا جس کے بعد آپ کا ٹکٹ بک ہوجائے گا، ٹکٹ بک ہونے کے بعد آپ پرسکون انداز میں میچ سے لطف انداز ہونے کے لئے تیار ہوجائیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer