(علی ساہی) بیواؤں، ریٹائر ملازمین اور معذور افراد کو ایکسائز دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، محکمہ ایکسائز کا ٹیکس معافی کی درخواست کا سسٹم آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا، ایڈیشنل ڈی جی نےاگلے 2 ماہ تک ٹیکس معافی کا آن لائن سسٹم لانچ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں معافی کے لئے اب بیواؤں،ریٹائرملازمین،معذورافرادایکسائزدفاترکےچکرنہیں لگاناپڑیں گے، محکمہ ایکسائز کاٹیکس معافی کی درخواست کاسسٹم آن لائن کرنےکافیصلہ بیواؤں،ریٹائرملازمین ٹیکس معافی کی درخواستیں جمع کراتے ہیں.
ایڈیشنل ڈی جی راؤشکیل کا کہناتھا کہ ٹیکس معاف کرانیوالےمستحق افرادکی تعداد3لاکھ سےزائد ہے،مستحق افرادکی دفاترکےچکرلگانےکیساتھ کرپشن کی شکایات آئیں، مستحق افراد گھربیٹھ کرٹیکس معافی کی آن لائن درخواست دیں گے۔
ایڈیشنل ڈی جی کا مزید کہناتھا کہ مستحق افرادکوگھربیٹھے ٹیکس معافی کاپیغام موصول ہوجائےگا، اگلے2ماہ تک ٹیکس معافی کاآن لائن سسٹم لانچ کردیاجائےگا۔