( عرفان ملک ) ایس پی اینٹی رائٹ فورس کو ایس پی ڈولفن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ ڈولفن فورس کی پہلی خاتون آفیسر عائشہ بٹ نے عہدے کا چارج لیا، ڈولفن سکواڈ کے دستے نے عائشہ بٹ کو سلامی دی۔
تفصیلات کے مطابق 36 ڈولفن سکواڈ کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ ایک خاتون آفیسر کو ایس پی ڈولفن کی اہم سیٹ پر تعینات کردیا گیا ہے۔ چند روز قبل ایس پی عائشہ بٹ کو اینٹی رائٹ کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ایس پی ڈولفن کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
عائشہ بٹ نے ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا، اس موقع پر ڈولفن سکواڈ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی بھی دی۔ ایس پی ڈولفن نے ہیڈ کوارٹر کے مختلف بلاکس کا وزٹ کیا۔
ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ فورس کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
— Aisha Butt (@Aisha70856056) January 20, 2020