(وقار گھمن)لاہور میں کل سے منشیات کے خلاف 8 روزہ آگاہی مہم کا آغاز ہوگا، ڈپٹی کمشنر لاہور افضال دانش افتتاح کریں گے۔
آگاہی مہم کولمبو پلان ، ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب ، ڈائریکٹوریٹ کالجزکے اشتراک سے چلائی جائے گی۔ مہم کے دوران یونیورسٹیز ، کالجز اور سکولوں میں آگاہی دی جائے گی جبکہ مہم کی افتتاحی تقریب نیشنل کالج آف آرٹس میں منعقد ہوگی۔سینئر ایڈوائزرکولمبو پلان محمدایوب، پرنسپل این سی اے مرتضی جعفری اور کنسلٹنٹ اینٹی نارکوٹکس سیدذوالفقار شرکت کریں گے۔ آگاہی مہم کے دوران طلباء کو منشیات کے نقصانات کے بارے آگاہ کیا جائےگا۔