(علی اکبر)مسلم لیگ( ق) کےرہنما مونس الہیٰ نے کہا کہ گندم اُگانے والا صوبہ آٹے کی قلت، مہنگائی کا شکار کیوں ہو رہا ہے؟انہوں نےآٹے کے بحران کے معاملے پر خاموش نہ رہنے کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ(ق)نےآٹےکےبحران پرفوری قابوپانےکامطالبہ کردیا،(ق)کےرکن قومی اسمبلی مونس الہی کی جانب سےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکہاگیاکہ آٹےکابحران پنجاب حکومت فوراًحل کرے۔
چودھری مونس الہی نےٹویٹرپرکہاہےکہ پاکستان کےلیےگندم اُگانےوالاصوبہ آٹےکی قلت اورمہنگائی کاشکارکیوں ہورہاہے؟ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی تکلیف پرچپ نہیں بیٹھ سکتی۔
پنجاب میں آٹا بحران پنجاب حکومت فوراً حل کرے۔ پاکستان کے لیے گندم اُگانے والا صوبہ آٹے کی قلت اور مہنگائی کا شکار کیوں ہو رہا ہے؟ پاکستان مسلم لیگ عوام کی تکلیف پر چپ نہیں بیٹھ سکتی #FlourCrisis #FlourPrice #Aata
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 20, 2020