براہ راست بھرتیاں اورملازمین کاسپورٹ الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ

براہ راست بھرتیاں اورملازمین کاسپورٹ الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)ایل ڈی اے نےگریڈ1 تا16کےملازمین کاسپورٹ الاؤنس بڑھانےکافیصلہ کرلیا جبکہ گریڈ1 تا10 ملازمین کی براہ راست بھرتی،11 تا16 کی این ٹی ایس جبکہ گریڈ17 اوراس سےاوپرکی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعےکرنےکی پالیسی تیار کرلی گئی۔

 پنجاب حکومت کےفیصلےکےمطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافےکےفیصلےکوایل ڈی اےمیں اپنایا جائےگا،ایل ڈی اےمیں یوٹیلٹی الاؤنس کوسپورٹ الاؤنس کےنام پرلیاجارہاہے،گریڈ1 تا10 ملازمین کی براہ راست بھرتی،11 تا16 کی این ٹی ایس کےذریعےبھرتی تجویز کی گئی ہے۔

گریڈ17 اوراس سےاوپرکی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعےکرنےکی پالیسی تیارکرلی گئی،ایل ڈی اےمیں گریڈ19 کےڈائریکٹرآئی ٹی کی تعیناتی کابھی طریقہ کارتجویزکردیاگیا۔

آئندہ ڈائریکٹرآئی ٹی کےلئے12 سال کی سروس اورگریڈ18 میں پانچ سال سروس مکمل کرنالازمی ہوگا،تینوں ایجنڈوں کوآئندہ گورننگ باڈی میں منظوری کےلئےپیش کیاجائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer