سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردھند کے باعث فلائیٹ شیڈول متاثر، لاہور آنے جانے والی ملکی اور غیر ملکی 12 پروازیں متاثر، جن میں دومنسوخ اوردس تاخیر کا شکاررہیں۔
ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق کراچی جانے والی پروازپی اے 401 اورکراچی سے آنے والی پروازپی اے402 کو منسوخ کردیا گیا، جبکہ دوسری جانب متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکاررہیں۔ مدینہ سے آنے والی پروازایس وی 3728 ساڑھے نوگھنٹے، مدینہ جانے والی پروازایس وی3729 نو گھنٹے، مدینہ سے آنے والی پروازایس وی 728 آٹھ گھنٹے بیس منٹ اورمدینہ جانے والی پروازایس وی 729آٹھ گھنٹے پنتالیس منٹ لیٹ ہوئی۔
اسی طرح کراچی سے آنے والی ای آر 522تین گھنٹے، کراچی جانے والی ای آر523 اڑھائی گھنٹے، کراچی سےآنے والی ای آر520 اڑھائی گھنٹے اور کراچی جانے والی سیرین ائیرکی پروازای آر521 دوگھنٹے بیس منٹ تاخیر کاشکار رہی۔
فلائیٹ شیڈول متاثر ہونے سے مسافروں کو شدیداذیت کا سامنا کرنا پڑا۔