ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی سرکار نے خصوصی بچوں کو بھی نہ بخشا

تبدیلی سرکار نے خصوصی بچوں کو بھی نہ بخشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) شہر میں خصوصی بچوں کے سرکاری سکولوں میں فری پک اینڈ ڈرپ دینے والی بسیں بند کر دی گئیں۔  
تفصیلات کے مطابق  خصوصی بچوں کےسکولوں میں فری پک اینڈ ڈراپ دینے والی بسیں بند ہوگئیں۔  خصوصی بچوں کے لیے ٹرانسپورٹ فنڈز کی عدم فراہمی پر بند ہو گئی، سپیشل ایجوکیشن سنٹر جوہر ٹاون سمیت دیگر سکولز،کالجوں میں ٹرانسپورٹ بند ہوگئی۔  فنڈز کی عدم فراہمی سےپٹرول نہ ملنے پر 10 روز سے بسیں سکولز میں بند پڑی ہیں۔ والدین خصوصی بچوں کو خود سکول چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ 

 سی ای او لاہور پرویز اختر کا کہنا ہے کہ جلد متعلقہ سکولوں کو فنڈز مہیا کر دیئے جائیں گے، مختص شدہ فنڈز کا سکولوں کی ڈیمانڈ کے مطابق اجراء کر دیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔