(ندیم خالد) شہید سب انسپکٹرخالد محمود ورک کی تیسری برسی، پولیس کےچاق و چوبند دستےکی شہید کی قبر پرسلامی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
سب انسپکٹر خالد محمود ورک کوشہید ہوئے3 برس بیت گئے، ایس پی آپریشن اقبال ٹاؤن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل نےشہید سب انسپکٹر خالد محمود ورک کی قبر پرحاضری دی، اس موقع پرپولیس کے چاق و چوبند دستےنےسلامی بھی پیش کی۔ایس پی آپریشنز نےقبرپرپھولوں کی چادر چڑھائی، شہید سب انسپکٹرخالد محمود ورک کےایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،،شہید کی محکمہ پولیس کیلئے گراں قدر خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔
شہید سب انسپکٹرخالد محمود ورک نے20 جنوری 2017 کوعلی گڑھ ضلع قصور میں جام شہادت نوش کیا، بوقت شہادت خالد ورک بطور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ تعینات تھے۔