ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

میٹرک کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سکیم آف سٹڈیز کا معاملہ، چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ کی سکیم آف سٹڈیز میں تبدیلی کی خبروں کی تردید کر دی، بولے لاہور بورڈ نے سکیم آف سٹڈیز میں کوئی تبدیلی نہیں کی امتحانات پچھلے سال کی طرح ہوں گئے۔

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن چوہدری محمد اسماعیل نے لاہور بورڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے دن سے سکیم آف سٹڈیز میں تبدیلی کی خبریں چل رہی ہیں، جبکہ لاہور بورڈ کی جانب سے سکیم آف سٹڈیز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

امتحانات پچھلے سال کی طرح اسی سکیم آف سٹڈیز کی طرح ہوں گے، سکیم آف سٹڈیز کریکولم ونگ بناتا ہے آخری بار 2014 میں سکیم آف سٹڈیز تبدیل کی گئی۔