’’اگر ایسے ہی لوگوں کو مارنا ہے تو حکمران عدالتوں کو تالا لگا دیں‘‘

’’اگر ایسے ہی لوگوں کو مارنا ہے تو حکمران عدالتوں کو تالا لگا دیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بتائیں سی ٹی ڈی کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ جہاں چاہے جس کو مرضی ماردیں، ننھے بچے ابھی تک پوچھ رہے ہیں ان کے والدین کا قصورکیا تھا۔

منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمران، وعدوں، اعلانات، دھوکے اور سبزباغ دکھانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، ماضی میں ماورائے عدالت قتل ہوتے تھے اب بھی ہو ر ہے ہیں۔ امیر جماعت نے کہا کہ ساہیوال میں ایک خاندان کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا، یہ کام رات کے اندھیرے میں ہوتا تو ہم بھی سمجھتے کہ داعش کا کمانڈر مارا گیا، دن کی روشنی میں مارا، ویڈیوز بنیں تو سچ سامنے آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے ایسے ہی لوگوں کو مارنا ہے تو پھر عدالتوں کو تالے لگا دیں، یہ واقعہ حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، سراج الحق نے کہا کہ جس یورپ کی یہ تعریفیں کرتے ہیں وہاں ایسا سانحہ ہوتا تو سوچیں حکومت کیا کیا نہ کرتی، اب تک وزیراعظم کو خود وہاں جانا چاہیے تھا، لیکن وہ نہیں گئے۔