ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ، سپورٹس جمنیزیم کاافتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ، سپورٹس جمنیزیم کاافتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ کالج کےسپورٹس جمنیزیم کا افتتاح کردیا۔ 

 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ کالج لاہور کا دورہ کیا، انہوں نے سپورٹس جمنیزیم کے دورے کے دوران زیر تربیت پولیس کیلئے فراہم کردہ کھیلوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے سوئمنگ پول، جم، لانگ ٹینس اوربیڈمنٹن کورٹ کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ساتھ بیڈ منٹن کھیلی۔ اس کے علاوہ انہوں نے میس کا بھی دورہ کیا، ساتھ ہی زیر تربیت پولیس کیلئےسہولتوں کاجائزہ لیا۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جم میں ایکسرسائز کیلئے جدید مشینیں رکھنے کی ہدایت کی، کہا کہ زیرتربیت بچیوں نےٹریننگ کے بعدفیلڈ میں جاناہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمانداری کیساتھ فرائض سرانجام دینےکی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری اورحق حلال کی روزی کمانی ہے، یقین ہےآپ اپنےخاندان اور پنجاب پولیس کانام روشن کرینگے۔ اپنی فورس کیلئے جہاں تک جتنا ممکن ہوسکے کام کرنا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس ٹریننگ کالج کی عمارت چند ماہ میں مکمل طورپر نئی کر دی گئی ہے، کافی عرصہ پہلے پولیس ٹریننگ کالج آیا تھا، انتہائی پرانی عمارت تھی، اب جیسےہی ٹریننگ کالج میں داخل ہوا تو بہتری کا احساس ہوا، تھانوں کی اپگریڈیشن کاکریڈٹ آئی جی پنجاب عثمان انور کو جاتا ہے، آئی جی عثمان انورنےپنجاب کےہرتھانےکی شکل تبدیل کردی۔ آئی جی پنجاب نےسیف سٹی پراجیکٹس،پولیس ویلفیئرکیلئےبہت کام کیا۔