معروف بھارتی اداکار  دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے  

 معروف بھارتی اداکار  دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار رتوراج سنگھ دل کا دورہ پڑنے کے سبب 59 سال کی عمر میں انتقال  کرگئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  کئی معروف  ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھانے والے معروف اداکار  رتوراج سنگھ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق انکے قریبی دوست نے کی۔

 انہوں نے بتایا کہ "  کچھ عرصے سے رتوراج لبلبے کی بیماری سے دوچار تھے اور اسی سبب ہسپتال میں بھی داخل ہوئے تھے لیکن پھر وہ گھر واپس آگئے تھے"،قریبی دوست نے انکشاف کیا کہ " رتوراج کو گزشتہ راج دل کا دورہ پڑا جس کے سبب وہ انتقال کر گئے"۔

 رتوراج کے انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے اور شوبز ستارے شدید افسوس کا اظہار کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

 سال 2004 میں بھارتی چینل سٹار پلس پر نشر ہونے والے ڈراما سیریل "کے اسٹریٹ پالی ہِل"، مقبول ترین ڈرامے "ہش کوئی ہے"  اور"انوپما" میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 خیال رہے کہ رتوراج 23 مئی 1964 کو بھارتی ریاست راجھستان کے شہر کوٹہ میں پیدا ہوئے, انہوں نے بھارتی ڈراموں اور فلموں میں شاندار کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری سے پہچان حاصل کی۔

 رتوراج نے ڈرامہ " کہانی گھر گھر کی" میں بھی طویل عرصہ کام کیا جبکہ انہوں نے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم "بدریناتھ کی دلہنیا"میں ورون دھون بطور "بدری" کے والد کا کردار بھی ادا کیا۔

 انجہانی اداکار  سال 2010 میں ریلیز ہونے والی اداکار ارشد وارثی کی فلم" ہم تم" اور" گھوسٹ" میں بھی جلوہ گر ہوئے اور 2023 میں تامل ایکشن تھرلر فلم " تھونیوو"میں بھی کام کیا۔