ایک شخص پاکستان کی ہر عدالت میں مطلوب ہے، مریم اورنگزیب

 ایک شخص پاکستان کی ہر عدالت میں مطلوب ہے، مریم اورنگزیب
کیپشن: Maryam Aurangzeb, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے عوام ٹی وی سکرینز پر پاکستان کے آئین، قانون اور عدالتی نظام کا تماشا دیکھ رہی ہے,صدر پاکستان کا دفتر عمران خان کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے، ایوان صدر پاکستان تحریک انصاف کا دفتر بنا ہوا ہے، صدر مملکت کو کہتا ہے آئین شکنی کرو۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک شخص جس کو عدالت منتیں کر کے بلا رہی ہے، وہ عدالت آنے سے انکاری ہے،عدالت اس شخص کو ترلے، منتیں کر کے بلا رہی ہے، کبھی کہا جا رہا ہے کہ 5 منٹ میں آجائیں، اس شخص نے آئین اور قانون کا تماشا بنا رکھا ہے، ایک شخص پاکستان کی ہر عدالت میں مطلوب ہے، بار بار طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے، قانون، عدالتی نظام کے تماشے کی ایک شخص کو سہولت حاصل ہے، عدالت کے احاطے کے اندرعمران خان نے کارکنوں کو آنے کی کال دی، لوگوں کو عدالت پر حملہ آور ہونے کیلئے اکسایا گیا، کیا عام لوگوں کو بھی عمران جیسی سہولت ملے گی، یہ بیل بی فار اریسٹ ہے، جو جج کے بلانے پر نہیں آتا وہ تفتیش کا حصہ بنے گا؟، عدالت کیوں عمران کی گرفتاری کے آرڈرنہیں دیتی۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف جے آئی ٹی اورعدالت میں بھی پیش ہوا، شہباز شریف روزانہ عدالتوں میں پیش ہوتے تھے، ایک شخص عدالتی نظام کو منہ چڑا رہا ہے، مجرم باہر کھڑا ہے، وکیل کہہ رہا ہے ان سے گاڑی میں دستخط کرا لیں، یہ کیا تماشا ہے، اس نے آئین توڑا، آج سب بے بس، مہلت پر مہلت مل رہی ہیں، اگر عمران خان کو ضمانت چاہیے تو عدالت پیش ہوں، عمران خان جیسی سہولت ہر مجرم کو ملنی چاہیے، آج اس نے ملک کے آئین اور قانون کا تماشا بنا دیا، جان بوجھ کر امن اور امان کا مسئلہ بنایا جا رہا ہے، توشہ خانہ چور کیلئے یہ نظام اس طرح نہیں چل سکتا، عمران خان کو قانون کا پابند ہونا پڑے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer