کامسیٹس یونیورسٹی: طلباء سے پیپر میں قابل اعتراض سوالات پوچھنے پر فیکلٹی ممبر برطرف

کامسیٹس یونیورسٹی: طلباء سے پیپر میں قابل اعتراض سوالات پوچھنے پر فیکلٹی ممبر برطرف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) کامسیٹس یونیورسٹی نے انگلش کمپوزیشن کے امتحان میں طلباء سے متنازع سوالات پوچھنے والے فیکلٹی ممبر کو برطرف کردیا۔

 یونیورسٹی نے معاملے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ فیکلٹی ممبر کی خدمات ختم کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کے بیچلر آف الیکٹرک انجینئرنگ (بی ای ای) کے طلباء حالیہ انگریزی امتحان میں ایک انتہائی قابل اعتراض سوال پڑھ کر ’حیران‘ رہ گئے تھے، اس موضوع پرانہیں 300 الفاظ کا مضمون لکھنے کیلئے کہا گیا تھا۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-02-20/news-1676881990-1165.jpeg

اس امتحان کے بعد فیکلٹی ممبر کو 5 جنوری کو برطرف کردیا گیا تھا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 19 جنوری کو معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد یونیورسٹی کی جانب 2 فروری کو جواب جمع کروا دیا گیا تھا۔

 یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ سوال پوچھنے والا لیکچرار یونیورسٹی میں وزیٹنگ فیکلٹی کے تحت ذمہ داری ادا کررہا تھا جسے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے ۔

 کامسیٹس کے ایڈیشنل رجسٹرارنوید احمد خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ بی ای ای انگلش کمپوزیشن کے پرچے میں طالب علموں سے ’انتہائی قابل اعتراض سوال‘ پوچھا گیا۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-02-20/news-1676881990-7905.jpeg

دوسری جانب وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی امین الحق نے بھی غیراخلاقی پیپرکا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی سربراہ کو سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی ہے۔ امین الحق کا کہنا ہے کہ یہ پرچہ گزشتہ سال 4 دسمبرکولیا گیا تھا جس میں شامل سوال انتہائی غیراخلاقی اور نصابی قانون کے برخلاف ہے۔ وزارت نے ایڈیشنل سیکریٹری کو بھی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer