ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیرچودھری نثار نے بڑااعلان کردیا

سابق وفاقی وزیرچودھری نثار نے بڑااعلان کردیا
کیپشن: ch nisar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر داخلہ و امیدوار حلقہ این اے 59 چودھری نثار علی خان نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، دو نمبر چورن بیچنے والا نہیں ہوں، چک جلال دین سے اپنی انتخابی مہم کی ابتدا کر رہا ہوں۔

 چک جلال دین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ یہاں کے عوام نے ہمیشہ مجھے عزت بخشی، میں نے انہیں مایوس نہیں کیا، کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام اس علاقے میں کرائے، کسی کی دم پکڑ کر ووٹ نہیں لینا، میرا ٹکٹ، میری پارٹی عوام ہیں، عوام 16 مارچ کو جوق در جوق نکلیں اور ووٹ دیکر میری جیت میں اہم کردار ادا کریں۔

 چودھری نثار کا کہنا تھا کہ تین چار ماہ کے لئے الیکشن لڑنے کا مقصد اپنے گروپ کو قائم رکھنا اور ان سے پچھلے الیکشن 2018 کا بدلہ لینا بھی ہے، ملک انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے، الیکشن جیت کر اس کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، میرے ذہن میں ایک خاکہ ہے، جیت پر اس پر عملی قدم اٹھاؤں گا۔