ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو صادق امین قرار دلوانے والے آج منہ چھپا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان سچا ہوتا تو عدالت میں آ کر ٹیریان کیس، توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیس کا حساب دیتا، عمران کو صادق امین قرار دلوانے والے آج منہ چھپا رہے ہیں۔دوران پروگرام مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ جنرل فیض کا کرنل جاکر ثاقب نثار سے بات کیا کرتا تھا، جس قانون کے ہاتھ پہلے فولاد ہوتے تھے وہ آج کمزور کیوں ہو گئے، اس وقت تو قانون نے جنرل فیض کی عینک پہنی ہوئی تھی۔
اس سے قبل راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا تھا کہ ٹیریان کیس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ عمران خان نے قوم اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا، اب یا تو ماننا پڑے گا یا انکار کرنا پڑے گا۔