(سعید احمد)ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز کا ردعمل، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن لاہور نے جمعرات کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا، 5 نکاتی مطالبات تسلیم ہونے تک پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال رہے گی.
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن لاہور نے جمعرات کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ فیصلہ صدر محمد علیم بٹ اور جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق کی زیر صدارت میٹنگ میں کیا گیا۔24 فروری کو ٹرانسپورٹرز اور اڈہ مالکان کیجانب سے پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔اڈہ مالکان کسی بھی قسم کے سامان کی بکنگ اور ترسیل نہیں کریں گے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن لاہور نے 5 نکاتی مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال کا اعلان کیا، جنرل سیکرٹری پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن لاہورنبیل محمود طارق کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی اور کسسٹم عملے کی طرف سے بلاوجہ تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔نیشنل ہائی وے پر بڑھتی وارداتوں کا سلسلہ روکا جائے۔لانگ مارچ اور دھرنوں کی صورت میں گاڑیوں اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے۔لاہور کارپوریشن کی جانب سے اڈوں کو تنگ کرنا بند کیا جائے۔
مطالبات تسلیم نہ ہونے تک لاہور سے اڈے بند رکھے جائیں گئے۔حکومتی فیصلے ٹرانسپورٹرز کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔نبیل محمود طارق کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے واضح پلان مرتب کرے۔