ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کا حج پالیسی سے متعلق اہم اعلان

Hajj
کیپشن: Hajj
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج پالیسی سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال صرف مخصوص ویزا اور مستقل اقامہ ہولڈر ہی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے، وہ تمام افراد جو وزٹ یا ورکنگ ویزا کے حامل ہیں انہیں حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے حج کے لیے جانے والے افراد کو کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت کی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔