ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز سے فتح چھین لی

پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز سے فتح چھین لی
کیپشن: PSL 7
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ایس ایل7 میں کراچی کنگز کو ایک اور شکست کا سامنا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کننگز کو 23رنز سے شکست دیدی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلےآف کھیلنے کی امیدیں برقرار ہیں، پی ایس ایل کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے ہرا دیا، پی ایس ایل میں مسلسل 8 ناکامیوں کا ریکارڈ بنانےوالی کراچی کنگز اپنا آخری راؤنڈ میچ بھی ہارگئی۔ کراچی کننگز کی ٹیم 167رنز کے تعاقب میں 143رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی ۔ جوئے کلارک 52 اور کپتان بابر اعظم 32رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے خرم شہزاد نے چار اور نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔خرم شہزاد کو شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قبل ازیں پی ایس ایل 7  کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کرکراچی کنگز کیخلاف  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔جیسن روئے 82 اور جیمز ونس 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، افتخار احمد نے ناقابل شکست 21 رنز اسکور کئے۔کراچی کی طرف سے لوئس گریگوری، عماد وسیم، میر حمزہ اور عثمان شنواری نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer