ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں,سعودی وزیر خارجہ

ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں,سعودی وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ باہمی تنازعات کے حل کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں جبکہ یمن میں جاری خانہ جنگی اور انسانی بحران کے خاتمے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔
 سعودی عرب اور ایران کےدرمیان تناؤ میں کمی اور یمن جنگ کےخاتمےکی امید ایک بار پھر پیدا ہوگئی۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ بات چیت کے گزشتہ ادوار میں واضح پیشرفت نہ ہونے کے باوجود سعودی عرب ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا پانچواں دور شروع کرنا چاہتا ہے۔تاہم ایران کو بھی مسائل اور تنازعات کے حل کے لیے سنجیدہ خواہش کا اظہار کرنا ہوگا۔
میونخ سکیو رٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے زور دیا کہ ایران جوہری ڈیل کی ممکنہ بحالی کو علاقائی خدشات دور کرنے کا حتمی نہیں بلکہ ابتدائی نقطہ تصور کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ مل کر یمن میں خانہ جنگی اور انسانی بحران کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔مسئلے کا ایسا سیاسی حل نکالنا چاہتے ہیں جو یمن کے تمام فریقین کےلیے قابل قبول ہو۔