شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی غفلت، زائد المیعاد انجکشن لگائے جانے کا انکشاف

شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی غفلت، زائد المیعاد انجکشن لگائے جانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : شیخ زید ہسپتال میں قائم میڈیکل سٹور انسانی جانوں سے کھیلنے کے گھنائونے کاروبار میں ملوث، " فور ڈی فارمیسی" سے زائد المیعاد فروخت کئے گئے انجکشن 3 روز سے مریضہ کو لگائے جانے کا انکشاف،  ہسپتال انتظامیہ کی پراسرار خاموشی ۔

 تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے قائم فور ڈی فارمیسی سے ہسپتال میں زیرعلاج مریضہ کندن بی بی کیلئے خریدے گئے انجکشن زائد المیعاد ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تین روز سے زیر علاج مریضہ کندن بی بی کو شیخ زید ہسپتال کے میڈیکل سٹور سے خریدے گئے زائد المیعاد انجکشن لگتے رہے، جس سے مریضہ کی طبیعت بھی مزید بگڑ گئی ہے۔

ڈاکٹرز اور نرسز کی بجائے مریضہ کے لواحقین نے انجکشن زائد المیعاد ہونے کو چیک کیا اور میڈیکل سٹور سمیت ہسپتال انتظامیہ کو سنگین صورتحال سے آگاہ کیا، تاہم انتظامیہ پراسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

دوسری جانب نو رکنی میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا پیر کے روز جیل میں طبی معائنہ کریگا ۔ مختلف ٹیسٹوں کی روشنی میں میڈیکل ایڈوائس جاری کی جائیگی ۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا پیر کے روز کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ ہوگا۔

نو رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر سعید احمد، پروفیسر صائمہ امیر، پروفیسر دل آویز ندیم، ڈاکٹر خدیجہ عرفان، ڈاکٹر عباس کھوکھر، ڈاکٹر عارف حسن خان ، ڈاکٹر عقیل بابری اور پروفیسر نصرت اللہ چوہدری میاں شہباز شریف کا طبہ معائنہ کریں گے۔ پیٹ سکین سمیت اب تک کروائے گئے مختلف ٹیسٹوں کی روشنی میں مزید علاج معالجے کے حوالے سے میڈیکل ایڈوائس جاری کی جائے گی ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer