ریلوے پولیس نے بچھڑے بچوں کو والدین سےملوا دیا

ریلوے پولیس نے بچھڑے بچوں کو والدین سےملوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : ریلوے پولیس کی عوام دوست پولیسنگ کی بہترین مثال، گھر سے بھاگ کر بذریعہ ٹرین کراچی سے لاہور آنے والے دو بچوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔
 
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس لاہورڈویژن نے عوام دوست پولیسنگ کی بہترین مثال کو قائم کرتے ہوئے گھر سے بھاگے ہوئے دو بچوں کے ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ دونوں بچے جن کے نام اسد ولد ذاکر اور عدنان ولد ظہور ہیں گھر سے بھاگ کر بذریعہ ٹرین 1-up، خیبر میل کراچی سے لاہور آرہے تھے، جن کو گشت ڈیوٹی پر مامور ریلوے پولیس اہلکاروں نے ریلوے پولیس ہیلپ سنٹر لاہور کے حوالے کر دیا۔ بچوں سے ان کے ورثاء کے موبائل نمبرز حاصل کر کے بذریعہ فون کال اطلاع دی گئی۔

دونوں بچوں کو ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس لاہور رائے فیصل کی موجودگی میں بعد از تصدیق ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ بچوں کے ورثاء نے اپنے گمشدہ بچے باحفاظت واپس مل جانے پر پاکستان ریلوے پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ایس پی پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن ملک محمد عتیق کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات میں ریلوے پولیس میں عوام دوست پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer