ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انوکھی حرکت کرنیوالاڈی ایس پی پکڑا گیا

انوکھی حرکت کرنیوالاڈی ایس پی پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ڈی ایس پی کی ایس پی کے عہدے پرترقی کےلئے انوکھی حرکت، سالانہ کارکردگی رپورٹ پرڈی آئی جی کے دستخط کرکے ترقی لینےکی کوشش کرنے والا ڈی ایس پی پکڑ گیا، آئی جی پنجاب نے اندراج مقدمہ کے لئے لاہور پولیس کو احکامات جاری کرتےانکوائری کاحکم بھی دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کو انوکھی حرکت کرنا مہنگا پڑگیا،افسر کے دستخط کر کے ترقی لینے کی کوشش کر نے والا ڈی ایس پی پکڑا گیا، ڈی ایس پی ابصارنے کارکردگی رپورٹ پراعلیٰ افسر کے دستخط کئے، ڈی ایس پی ابصار نے ڈی آئی جی سعد اختر بھروانہ کے خود دستخط کئے،سیکریٹ برانچ نے دستخط مشکوک ہونےپرانٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو معاملہ بھجوا دیا،اکاؤنٹیبلٹی برانچ نے جعلی دستخط ثابت ہونے پر اندراج مقدمہ کی سفارش کی، ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر عابد کو ریگولر انکوائری کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں محکمہ پولیس میں   ایس ایچ او تعیناتی کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا، ایس ایچ او وہی لگے گا جس کا انویسٹی گیشن ونگ میں 2 سال کام کرنے کا تجربہ ہوگا،پولیس افسروں کے مطابق جو ایس ایچ او لگتا تھا وہ انویسٹی گیشن یا جنرل ڈیوٹی کرنا پسند ہی نہیں کرتا تھا، تاہم اب ایس ایچ او لگانے کی پالیسی کو ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ایس ایچ او بننے کے لیے دو سال انویسٹی گیشن ونگ میں گزارنا لازم ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں سے پابندی اٹھا لی گئی، محکمہ داخلہ نے پولیس میں کانسٹیبلز بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کے حوالے سے سمری کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ بزنس کو ارسال کردی ہے، سمری میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں عائد بھرتیوں پر پابندی مستقل طور پر اٹھا لی جائے اور پولیس کو کانسٹیبل کی بھرتی کی اجازت دی جائے، پنجاب پولیس تمام اضلاع میں کانسٹیبل بھرتی کرنے کا پلان رکھتی ہے. محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کیبنٹ سے سمری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer