بھارتی کرکٹر دوران میچ دل کادورہ پڑنےسے چل بسا

بھارتی کرکٹر دوران میچ دل کادورہ پڑنےسے چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کرکٹ کے شائقین تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں جو اس کھیل کو شوق سے نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ خود بھی کھیلتے ہیں، تاریخ میں ایسے بے شمار واقعات ہوچکے ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہے ایک ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں کرکٹر میچ کھیلتے حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مقامی سطح پر ہونے والے ایک کرکٹ میچ کے دوران ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی، بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے پونے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جہاں گردونواح سے کھلاڑی کھیلنے کے لئے آئے، ٹورنامنٹ کا میچ جاری تھا کہ کرکٹر حرکتِ قلب بند ہونے سے دنیا سے رخصت ہوگیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے علاقے پونے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران کریز پرموجود بیٹسمین اچانک گرپڑا اور تکلیف میں ایڑیاں رگڑنے لگا، دیگر کھلاڑیوں نے بھاگ کر سہارا دیا،ساتھی کی حالت بگڑتے دیکھ کر وہاں موجود کھلاڑی اور امپائر اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔اطلاعات کے مطابق بیٹسمین نے امپائر سے باقی گیندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا اور اپنی پوزیشن سنبھالنے کے دوران  اُن کی اچانک طبیعت بگڑی اور وہیں دھڑم سے گرپڑے کچھ ہی پل میں سانس بند ہوگئی۔ساتھی کھلاڑی طبیعت کی اچانک خرابی کے باعث بیٹسمین کو ہسپتال لے آئے مگر ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ دم توڑچکے ہیں۔ڈاکٹروں نے کرکٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دیا۔ناگہانی موت نے تمام کھلاڑیوں کو افسردگی میں مبتلا کردیا جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کو بھی روک دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer