تبدیلی سرکار کی ڈبل گیم سامنے آگئی

تبدیلی سرکار کی ڈبل گیم سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راؤ دلشاد) حکومت کی ڈبل گیم سامنے آگئی، راوی کنارے نیا شہر منصوبے کے متاثرین کیلئے بری خبر،1894 ایکٹ کے تحت لینڈ ایکوزیشن کی کارروائی آگے بڑھنے لگی، متاثرہ کسانوں کی حتمی مذاکرات تک کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی گئی، متاثرین ریور راوی منصوبہ سے اراضی کے ریٹس اور متبادل اراضی دینے کے حوالے سے مذاکرات بھی جاری ہیں جبکہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ پر عمل درآمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی سٹی 42 نے حاصل کرلی، کمشنر لاہور نے فیز ون کے کنال چینل اور زون تھری سی فائر بے کی اراضی پر سیکشن 6 لاگو کر دیا، لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے سیکشن فائیو اور فائیو اے کی کارروائی کے بعد سیکشن 6 لاگو کیا گیا، ریور راوی کے فیز ون کی جھیل، کنال چینل اور زون تھری کیلئے 39 ہزار 623 کنال پر، مریدکے اور فیروزوالہ کی 36 ہزار 661 کنال پر سیکشن 6 لاگو کیا گیا۔

شالیمار اور سٹی کے موضع جات کی 2 ہزار 5 سو 62 کنال اراضی ایکوائر کی جارہی ہے، موضع بھماں کی 300 کنال 13 مرلے اراضی پر سیکشن فائیو لاگو، تار گڑھ 3 سو کنال، جیا موسیٰ 7 کنال 11 مرلے، ہرنارائن پورہ 117 کنال 8 مرلے، شاہدرہ کی 37 کنال 17 مرلہ، کرول وار 573 کنال، موضع ہر دو جبو کی 1 ہزار 226 کنال پر سیکشن 6 لاگو کیا گیا۔

15 روز میں سیکشن 9 کی کارروائی شروع کر دی جائے گی، اتھارٹی 15 روز میں متاثرین  کے اعتراضات کی سماعت کرے گی، سیکشن 9 کے تحت آخری نوٹس ہوگا، 39 ہزار 623 کنال اراضی کے ایوارڈ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، اراضی کا قبضہ لے کر معاوضہ کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ  متاثرین کی اراضی کا ریٹ 2 لاکھ 30 ہزار فی ایکڑ مقرر کیا گیا جس پر متاثرین کے احتجاج کو روکنے کیلئے ریور راوی اتھارٹی حکام نے متاثرین سے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer