جنید ریاض: محکمہ تعلیم نے پانچویں جماعت کے اسیسمنٹ ٹیسٹ کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے۔ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں پانچویں جماعت کے اسیسمنٹ ٹیسٹ کا آغاز 4 مارچ سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے پانچویں جماعت کے اسیسمنٹ ٹیسٹ کے لیے شیڈول جاری کر دیا۔ پانچویں جماعت کے اسیسمنٹ ٹیسٹ کا آغاز 4 مارچ سے ہو گا۔ اسیسمنٹ ٹیسٹ کا سلسلہ 15 مارچ تک جاری رہے گا۔ مارکنگ اور رزلٹ کی تیاری 30 مارچ تک مکمل کی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سکول انتظامیہ بچوں کے نتائج کا اعلان31 مارچ کو کرنے کی پابند ہو گی۔ یکم اپریل سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا۔