ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی آر اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

چیئرمین پی آر اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پاکستان کرکٹ بورڈ کو 52 کروڑ، 88 لاکھ سے زائد رقم کے سروسز ٹیکس نوٹس بھجوانے کا معاملہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کیخلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

جسٹس شاہد وحید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہیں، پنجاب ریونیو اتھارٹی نےدوہزارپندرہ ، دوہزار سولہ کے دوران سروسز ٹیکس کی وصولی کیلئے نوٹس بھیجا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک فیصلے کی روشنی میں ہم پر سروسز ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا، ٹیکس نوٹس کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے 12 جون 2019 کو درخواست نمٹاتےہوئے چیئرمین پی آر اے کو ایک ماہ میں فیصلے کا حکم دیا، عدالت کے 12 جون 2019 کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

 درخواستگزار پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer