پاکستان آرمی کے وفد کا قربان لائن کا دورہ

پاکستان آرمی کے وفد کا قربان لائن کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان آرمی کے وفد نے قربان لائن کا دورہ کیا، ٹریفک پولیس کی ورکنگ کے بارے میں معلومات دی گئیں، ایس پی ٹریفک نے وفد کو ٹریفک پولیس کے سروس سٹرکچر اور ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔

ایس پی ٹریفک آصف سردار نے ارمی کے وفد کوقربان لائن میں سٹی ٹریفک پولیس کی ورکنگ پر بریفنگ دی، ایس پی نے وفد کو بتایا کہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی بالا دستی اور شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے شہریوں کی شمولیت کو ہر فورم پر یقینی بنا یا جا رہا ہے۔ ہیلمٹ مہم کی کامیابی کا سہرا ٹریفک وارڈنز اور میڈیا کو جاتاہے.

80 فیصد ہیڈ انجری کے حادثا ت میں کمی ہوئی، ہیلمٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر ضروری رش کا خاتمہ ہوا، ٹریفک مسائل کے حل اور مزید بہتری روانی کیلئے ٹریفک افسران، ٹرانسپورٹرز، سماجی راہنماؤں اور تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔ شہریوں اور پولیس کے درمیان خلاء کو پر کرنے کیلئے''پولیس امیج امپرومنٹ پروگرام'' بھی شروع کیا گیا ہے، پاکستان آرمی کے افسران نے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کورواں دواں رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

Shazia Bashir

Content Writer